ڈی آئی خان: خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خا ن کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار احتشام جا وید اکبرنے 37 ہزارووٹ لےکر اے این پی، ن لیگ، جمعیت علما ئے اسلام اور پیپلز پا رٹی کی حما یت یا فتہ آزاد امیدوار مرید کاظم کو شکست سے دوچار کیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان جو کبھی مو لانا فضل الرحمان کا گڑھ سمجھا جاتا تھا اب وہاں پا کستان تحریک انصاف کا جادو سر چڑھ کے بول رہا ہے، جس کا بین ثبوت ڈیرہ اسما عیل خان کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار احتشام جا وید اکبر کی کامیابی ہے۔
پی ٹی آئی کے امیدوار احتشام جا وید نے جمعیت علما ئے اسلام ،اے این پی ،پیپلز پا رٹی اور ن لیگ کے حما یت یا فتہ امیدوار مرید کاظم کو شکست سے دو چار کیا، کا میابی کا ایک دلچسپ پہلو یہ بھی ہے کہ مو لانا فضل الرحمان اسی حلقے کے ووٹر ہیں یہ کامیابی ایک ایسے وقت ہو ئی ہے جبکہ پی ٹی آٓئی کی تمام تر مرکزی و صوبائی قیادت اسلام آباد دھرنے میں مصروف ہے، جبکہ پی ٹی آئی کی مخالف جماعتیں اپنی تمام تر قوت کے ساتھ پی ٹی آئی کے خلاف میدان عمل میں اتریں لیکن عوام کا فیصلہ عمران خان کے حق میں رہا ۔