پیرس: عالمی نمبرایک سربیا کے نوواک جوکووچ اور اسپین کے رافیل نڈال نے پیرس ماسٹرزٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق دونوں باصلاحیت کھلاڑیوں نے پہلے مرحلے میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوارٹرز فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔
کوارٹرفائنل میں نڈال نے فرانس کے جوولفریڈ سونگا کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ جبکہ اسپینش کھلاڑی رافیل نڈال ٹائٹل جیت کرنئے سال کا آغاز عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے کرسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ کوارٹرفائنلز تک رسائی کے لیے کھیلے جانے والے میچ میں عالمی نمبر دو اسپین کے رافیل نڈال نے اسٹین واورینکا کو باآسانی زیر کیا تھا، نڈال کے آگے سوئس کھلاڑی کی ایک نہ چلی تھی۔
اسی طرح جوکووچ نے راؤنڈ آف سکسٹین میں برطانیہ کے کائل ایڈمنڈ کو شکست دی تھی، اور انہیں مختلف راؤنڈ میں بھی سنبھلنے کا موقع نہیں دیا تھا۔
ٹینس ٹورنامنٹ: نوواک جوکوچ اور رافیل نڈال نے کوارٹرفائنلز میں جگہ بنالی
یاد رہے کہ رواں سال ستمبر میں یو ایس اوپن ٹینس میں عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کندھے کی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے، تاہم انہوں نے کم بیک کرتے ہوئے پیرس ماسٹرز ٹینس میں اپنی صلاحتیوں کو ایک بار پھر ثابت کردیا۔