جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

پیمرا والوں کو شرم آنی چاہیے، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: عمران خان کا کہنا ہےعوام اے آروائی نیوز کے ساتھ ہے پابندی زیادہ دیرنہیں چلے گی،مبشرلقمان کنٹینرپر آکر پروگرام کریں۔

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ڈی چوک پر دھرنے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ اے آر وائی نیوز پر پابندی کیوں لگائی گئی کیونکہ مبشر لقمان نے جس جج کے بارے میں اپنے پرگرام میں ذکر کیا تھا اس جج نے سومو ٹو ایکشن لیا ہے،اےآروائی نیوزکےساتھ ہےپابندی زیادہ دیرنہیں رہےگی۔

اس موقع پر عمران خان نے مبشر لقمان کو اپنے کنٹینر سے پروگرام کھرا سچ کرنے کی دعوت دے دی، عمران خان کا کہنا تھا کہ پیمرا والو! تمہیں شرم آنی چاہئے،کیا یہ آزادی صحافت ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نےپیمرا میں اپناگلوبٹ بٹھایاہواہے۔

عمران خان نے بلاول بھٹو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جن کو اردو بولنی نہیں آتی ان کو پارٹی وصیت میں مل جاتی ہی ،بلاول میں تمھیں لیڈر تب سمجھوں گا جب تم اپنے والد زرداری اور اپنے چچا نواز شریف کے اثاثے ظاہر کرواﺅ گے اور اگر تم ایسا نہیں کر سکتے تو پریشان مت ہو یہ کام میں خود بہت جلد کر لوںگا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف میں بہت سچائی سے آپ کو کہ رہا ہوں کہ آپ سچائی سے اپنے اثاثے ظاہر کر دیں میں اُسی اوقت اپنا دھرنا ختم کر دوں گا۔خطاب کے اختتام پرمہنگی بجلی کیخلاف عمران خان نے بدھ کوملک گیراحتجاج کرنے کا اعلان بھی کردیا۔

اہم ترین

مزید خبریں