چیرمین نادرا طارق ملک ایف آئی اے کے نوٹس کے جواب میں آج ایف آئی اے زونل آفس میں پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا، کہتے ہیں آئی ٹی ایکسپرٹ ہوں ، پاسپورٹ پر پیشے کے خانے میں وہی لکھا۔
چیرمین نادرا نے ایک گھنٹے تک ایف آئی اے حکام کو اپنا بیان ریکارڈ کرایا، ایف آئی اے حکام نے طارق ملک سے مختلف بے ضابطگیوں کے حوالے سے سوالات کیے۔
طارق ملک نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی تردید کی ، ایف آئی اے حکام نے ان سے دریافت کیا کہ ڈپٹی چیرمین نادرا ہوتے ہوئے جب انہوں نے پاسپورٹ بنوایا تو پیشے کے خانے میں اپنے عہدے کے بجائے آئی ٹی ایکسپرٹ کیوں لکھا ، چیرمین نادرا نے کہا کہ وہ پیشے کے حساب سے آئی ٹی ایکسپرٹ ہی ہیں لہذا انہوں نے صحیح معلومات درج کی۔