چمن کے نواحی علاقے کہول روڈ پر سیکورٹی فورسز نے چھاپہ مارکر بڑی تعداد میں اسلحہ و گولابارود برآمد کرلیا، ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فروسز نے خفیہ اطلاع پر ایک مکان پر چھاپہ مارا ۔کارروائی کے دوران دو دہشت گردگرفتار ہوئے جن کےقبضے سے تین ٹن دھماکا خیز مواد چھ خودکش جیکٹس، دو سو چار ریمورٹ کنٹرول بم، ایک سو بیس دستی بم، تین ڈبےتیزاب، تین موٹر سائیکل، پانچ کلو بال بئیرنگ اوردیگر اسلحہ و گولہ بارود برآمدہوا۔ ذرائع کے مطابق گرفتارملزمان کو تفتیش کے لئے خفیہ مقام منتقل کردیا گیا۔
کاپی رائٹ © 2025