جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

چوہدری نثار ناراض، اعتزاز احسن کو جواب دینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر ِداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے آئندہ روز پریس کانفرنس میں اعتزاز احسن کو جواب دینے کا اعلان کردیا ہے، انھوں نے کہا  ہےکہ اپنی ذات پر ہونے والے حملوں کا جواب دینا میرا حق ہے، دوسری جانب پیپلز پارٹی  کے شریک چیئرمین آصف علی زردای نے چوہدری نثار سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

چوہدری نثار پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب سے روکے جانے پر ناراض ہوگئے ہیں، مسلم لیگ  ن کے رہنماؤں کی چوہدری نثار کو منانے کی کوششیں بھی رنگ نہ لاسکیں، پرویز رشید، خواجہ سعد رفیق ، ایاز صادق، حمزہ شہباز، شیخ آفتاب اور فواد حسن نے چوہدری نثار سے ملاقات کے دوران معاملہ حل کرنے کی درخواست کی ہے۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اپنی ذات پر کئے گئےحملوں کا جواب دینا میرا حق ہے، میری ذات پر حملہ کیا گیا ہے، کل پریس کانفرنس میں جواب ضرور دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میرے مرحوم بھائی کو بھی نہیں چھوڑا گیا یہ برداشت نہیں کرسکتا، ہمیں آستین کا سانپ کہا گیا حقائق میاں نواز شریف یا خدا کی ذات جانتی ہے، پہلی بار پارٹی ڈسپلن توڑنے لگا تھا لیکن خاموش ہوگیا۔

اسی حوالے سے سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی اعتزاز احسن پر الزامات لگانے پر چوہدری نثار سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے، آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن کی جمہوریت کیلئے خدمات پر فخر ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں