جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

چہلم امام حسین کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات

اشتہار

حیرت انگیز

حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر پنجاب اورخیبرپختونخوا میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

حضرت امام حسین کے چہلم، داتا گنج بخش کے عرس اور کرسمس کے موقع پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں امن و امان کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعلی شہباز شریف کی صدارت میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔

سیکرٹری داخلہ اور انسپکٹر جنرل پولیس نے وزیراعلی کو سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی، اجلاس کے شرکاء سے خطاب میں وزیراعلی شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ اشتعال انگیز تقاریر اورلاﺅڈ اسپیکر پر پابندی کے قانون پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے

- Advertisement -

چہلم کے موقع پر ملتان میں سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، ترجمان ملتان پولیس کے مطابق مرکزی جلوس کی گزرگاہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی اور دفعہ ایک سو چوالیس نافذ رہے گی۔

حالات کے پیش نظر موبائل فون سروس بند کی جا سکتی ہے، پشاورمیں محکمہ داخلہ میں چہلم امام حسین کے جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے کیے گئے اقدامات پرغور کیا گیا، اجلاس میں دیگر اقدامات کے علاوہ اسلحہ فیکٹری اور اسلحہ ڈیلرز کی دکانیں بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں