اسلام آباد: تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمرنے دعویٰ کیا ہے کہ چئیرمین نجکاری کمیشن زبیرعمرکو بھتے کی پرچی ایم کیوایم نے بھیجی تھی اورعدم ادائیگی پرسنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں۔
اے آروائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے الزام لگایا کہ ان کے بھائی اورچیئرمین نجکاری کمیشن زبیر عمرکو تین سال قبل ایم کیوایم کی جانب سے بھتے کی پرچی بھیجی گئی تھی۔
- Advertisement -
چئیرمین نجکاری کمیشن زبیرعمرنے اے آروائی نیوزسے خصوصی گفتگو میں بھتے کی پرچی ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تین سال قبل انہیں بھتے کی پرچی کراچی میں موصول ہوئی تھی اورعدم ادائیگی پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں تھیں لیکن زبیرعمر نے کسی بھی سیاسی جماعت کا نام لینے سے گریزکیا۔