جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

چیک پوائنٹ سے کئی سوفٹ کے فاصلے پر دھماکہ ہوا، ڈی جی رینجرز پنجاب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ڈی جی رینجرز پنجاب کہتے ہیں حملہ آور نےچیک پوائنٹ سے کئی سوفٹ کے فاصلے پرخود کودھماکے سے اڑایا۔

واہگہ بارڈر پرخودکش حملے کےبعد ڈی جی رینجرز موقع پرپہنچے اور جائے وقوعہ کامعائنہ کیا، ان کاکہناتھا حملہ آور پریڈ کے مقام تک نہیں پہنچ سکا، جائے وقوعہ کے بعدڈی جی رینجرز پنجاب زخمیوں کی عیادت کیلئےاسپتال پہنچے اور حملے کی نوعیت سے آگاہ کیا، ڈی جی رینجرز نے بتایاحملے میں سیکیورٹی پرمامور رینجرزاہلکاربھی نشانہ بنے ۔

انہوں نے بتایا کہ رینجرز کے 3 جوان شہید اور 5 زخمی ہوئے، اب تک 44 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، پورے ملک میں ایمرجنسی نافذ ہے، سیکیورٹی کے مناسب انتظامات تھے، خودکش حملہ آور نے پریڈ ختم ہونے کے بعد دھماکا کیا، خودکش حملہ آور کی ٹانگیں اور سر مل گئے ہیں، دھماکا تجارتی سامان والے علاقے میں گاڑیوں کی پارکنگ کے قریب ہوا۔

- Advertisement -

دوسری جانب آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے 47 افراد کے جاں بحق جبکہ 70 سے زائد افراد کے ذخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واہگہ بارڈر کے قریب دھماکا خود کش حملہ ہوسکتا ہے۔ان کہنا تھا حملہ آور کی عمر 22 سے 25 سال ہے، چیکنگ کی جگہ پر خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اُڑایا۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ انٹیلیجنس اطلات تھیں کہ دہشت گردی کی کاروائی ہوسکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں