ہالی وڈ:2016 کی سب سے بڑی فلم ’’ڈان آف جسٹس‘ خطرے میں پڑگئی، جی ہاں کیوں کہ اُسی دوران سینما کی اسکرین پرمارول کامکس کا سب سے مشہورہیرو ’اسپائیڈرمین‘ بھی موجود ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی سی کامکس اپنی پہلی متعدد سپرہیرو والی فلم ڈان آگ جسٹس 2016 میں ریلیز کرنے جارہی تھی جس کے مرکزی کردار بچوں کے ہردلعزیزسپرمین اوربیٹ مین تھے اوران کے مقابلے پرتھی ان کی رقیب کمپنی مارول کامکس کی دوفلمیں، ’ایونجرز:دی ایج آف الٹران‘ اور ’کیپٹن امریکہ: سول وار‘۔
مارول کامکس اپنا سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا کردار اسپائیڈرمین سونی پکچرزنامی پروڈکشن ہاؤس کے سپرد کرچکا تھا اوراسی وجہ سے ایونجر کے پہلے پارٹ میں اسپائیڈرمین نہیں تھا جس کی کمی شدت سے محسوس کی گئی تھی۔
ڈی سی کامکس کے لئے بری خبریہ ہے کہ سونی پکچرزاورمارول کامکس کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں اور اب مارول کامکس کی آئندہ ریلیز ہونے والے سپر ہیروفلموں میں ’اسپائیڈرمین‘ موجود ہوگا اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ کیپٹن امریکہ میں اسپائیڈر مین مرکزی کردار ادا کرے۔
تبصرہ نگاروں کا کہنا ہے ہے کہ مارول کامکس نے فلمی صنعت میں سے اپنی بہترمنصوبہ بندی کے ذریعے ڈی سی کامکس کی اب تک کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم کو مکڑی کے جالے میں لپیٹ کررکھ دیا ہے۔
سونی پکچرز اور مارول کامکس نے 2017 کے وسط میں نئی اسپائیڈرمین سیریز شروع کرنے کا بھی اعلان کردیا ہے