جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ڈھاکہ: پاکستان اور بنگلہ دیش کل پہلے ون ڈے میں مدمقابل، ذوالفقار بابر ٹیم میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچ کی سیریز کا پہلا ون ڈے کل میرپور میں کھیلا جائے گا، انجری کا شکار ہونے والے یاسر شاہ کی جگہ ذوالفقار بابر کو قومی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

پاکستانی شیر بنگال ٹائیگرز سے پنجہ آزمائی کریں گے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا، پے در پے انجریز نے پاکستانی کی مشکلات بڑھادی ہیں۔ صہیب مقصود اور سہیل خان کے بعد لیگ اسپنر یاسر شاہ بھی انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب تجربہ کار کھلاڑی شاہد آفریدی اور مصباح کی بھی خدمات ٹیم کو حاصل نہیں ہیں، ایسے میں ٹیم نوجوان کھلاڑیوں سے بنگلہ دیش پر اٹیک کرے گی۔

- Advertisement -

سیریز میں مایہ ناز آف اسپنر سعید اجمل امپائرز کے نشانے پر ہوں گے۔ پابندی ختم ہونے کے بعد اجمل پہلے انٹرنیشنل میچ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ محمد حفیظ کے ایکشن کی رپورٹ نہیں آئی ہے وہ صرف بیٹنگ میں اپنا جادو دکھاسکیں گے۔

وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش بورڈ الیون سے شکست نے پاکستان کے لئے خطرے کی گھنٹی بھی بجادی ہے، بنگال ٹائیگرز کو ہوم گراؤنڈ کا فائدہ ہوگا، ادھر پاکستان بھی ناقابل شکست کا ریکارڈ برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں