اتوار, فروری 2, 2025
اشتہار

ڈیرہ مراد جمالی میں گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ

اشتہار

حیرت انگیز

ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے نوتال کے قریب سوئی سے کوئٹہ جانے والی گیس پائپ لائن کو نامعلوم مسلح گروہوں نے دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا۔

سوئی سے کوئٹہ جانے والی 18 انچ قطر گیس پائپ لائن کو ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نوتال کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا، دھماکے کے بعد گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث ڈیرہ مراد جمالی اور دیگر علاقوں سے ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوع کی طرف روانہ کر دی گئی۔

دھماکے کے بعد کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں گیس کی سپلائی معطل ہوگئی جبکہ قریباً تین گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا تاہم گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام تاحال شروع نہ ہوسکا، واضح رہے گزشتہ سال بھی ڈیرہ مراد جمالی اور نوتال کے مختلف علاقوں میں کوئٹہ جانے والی اس ہی گیس پائپ لائن کو بم دھماکوں سے اڑایا جا چکا ہے۔
   

اہم ترین

مزید خبریں