جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

کراچی: ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے تین افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق کراچی میں رضویہ تھانے کی حدود نیو گولیمار میں تقویٰ مسجد کے قریب نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں محمد اشرف اور عبدالرحمان نامی شخص جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کا تعلق ایم کیو ایم سے تھا، واقعے کے بعد ایم کیو ایم کے کارکنان کی بڑی تعداد عباسی شہید اسپتال پہنچ گئی۔

- Advertisement -

ایس پی لیاقت آباد کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا ہے، جائے وقوعہ سے 9 ایم ایم پستول کے خول بھی ملے ہیں۔

اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں اشرف خان جاں بحق ہوگیا، مقتول ایم کیو ایم بلوچستان کمیٹی کے جوائنٹ انچارج تھے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اشرف خان نے حملہ آوروں پر بھی جوابی فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں ایک حملہ آور کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، ایس پی اورنگی کے مطابق مقتول کی جیب سے ایکسائز پولیس کا کارڈ بھی ملا ہے۔

تین روز قبل متحدہ قومی موومنٹ نے کھوکھرا پار تھانے میں کارکن کی ہلاکت کے خلاف ملک بھرمیں یومِ سوگ کا اعلان کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں