کراچی: برنس روڈ کے قریب رہائشی عمارت کی چھت کا ایک حصہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے۔
برنس روڈ کے قریب واقع قدیم رہائشی عمارت کی چھت اور سیڑھیاں گر گئیں، علاقہ مکینوں کے مطابق عمارت بوسیدہ حالت میں تھی اور اس میں تعمیراتی کام بھی جاری تھا، جس کے باعث عمارت کی چھت اور سیڑھیاں گر گئیں، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔
واقعے کے بعد ریسکیو کا عملہ وہاں پہنچا اور امدادی کاروائیاں شروع کر دیں تاہم گلیاں تنگ ہونے کے باعث دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
ریسکیو کے عملے نے ایک شخص کو ملبے سے باہر نکالا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔