کراچی: سہراب گوٹھ میں رینجرز نے سرچ آپریشن کیا، ادہر صفورا چورنگی کے قریب نامعلوم ملزمان نے ایس ایس پی ٹریفک جلیس فاطمہ کی گاڑی پر فائرنگ کر دی، لیاری میں فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق ہوگیا۔
کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں، پولیس زرائع کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے بکھر گوٹھ میں مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا، اس دوران تما م داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی۔
دوسری جانب صفورا چورنگی کے قریب ایس ایس پی ٹریفک جلیس فاطمہ کی گاڑی پر دو ملزمان نے فائرنگ کردی، گولیاں لگنے سے گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
لیاری میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق ہوگیا، پولیس زرائع کے مطابق مقتول رفیق بلوچ لیاری کا رہائشی اورصدر تھانے میں تعینات تھا۔