بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کراچی: قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک، 7ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے پٹھان کالونی میں سی پی ایل سی ، پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کاروائی کرکے آٹھ سالہ مغوی بچہ بازیاب اور دو اغواء کار گرفتار کرلئے، بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے سیکٹر فائیو جے میں رینجرز نے گینگ وار کے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن کی پٹھان کالونی میں سی پی ایل سی، پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے ایک گھر پر چھاپہ مار کر آٹھ سالہ مغوی بچے عرفان اللہ کو بازیاب کرالیا۔

سی پی ایل سی کے چیف احمد چنائے کے مطابق کاروائی کے دوران دو اغواء کاروں کو بھی گرفتارکئے گئے، جن میں ایک عزیز اللہ نامی ملزم بھی شامل ہے جو مغوی بچے کا پڑوسی ہے، آٹھ سالہ عرفان اللہ کو بائیس دسمبر دوہزار تیرہ کو خواجہ اجمیر نگری کے علاقے سے اغواء کیا گیا تھا۔

بچے کی بازیابی کے لئے اغواء کاروں نے ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا گیا اور معاملات دس لاکھ روپے پر طے پائے تاہم انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر رقم کے لین سے قبل ہی چھاپہ مار کر بچے کو باحفاظت بازیاب کرالیا گیا ہے اور گرفتار اغواء کاروں سے مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے سیکٹر فائیو جے میں رینجرز نے گینگ وار کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا، جہاں ملزمان نے فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ کے بعد ایک زخمی ملزم سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جن کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول اور دو نائن ایم ایم پستول بر آمد ہوئے ۔
   

اہم ترین

مزید خبریں