کراچی:شہرقائد میں فائرنگ کےمختلف واقعات میں چارافراد جاں بحق اوردو خواتین زخمی ہوگئیں،مقابلوں کے دوران گینگ وارکارندوں سمیت پانچ ملزمان مارے گئے۔
پولیس کےمطابق لیاقت آباد اورشریف آباد میں فائرنگ سےایک شخص اور نارتھ کراچی میں جاوید نامی ایک شخص جان سے گیا،نارتھ کراچی میں نامعلوم شخص نے گھر میں گھس کرفائرنگ کردی جسکے نتیجے میں دوخواتین زخمی ہوگئی بعدازاں نوجوان نے خود کو بھی گولی مار کرہلاک کرلیا،زخمی ہونیوالی خواتین کی شناخت عروج اور نازش کے ناموں سے کی گئی ہے۔
فیڈرل بی ایریامیں پولیس سےمقابلےمیں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا، لیاری میں بھی مبینہ مقابلے کے دوران گینگ وارکے دوکارندے مارے گئے، ملزمان کےقبضے سے بڑی تعدادمیں اسلحہ برآمدہوا۔
نیپئرکےعلاقے میں بھی پولیس سے مقابلےمیں قتل،اقدام قتل سمیت سنگین جرائم میں ملوث گینگ وارکاملزم ہلاک ہوگیا۔
لیاری میں پولیس اور رینجرز نے رات گئے مشترکہ کارروائی کی،جس میں گینگ وار کا ملزم اشرف عرف ڈاڈامارا گیا۔