کراچی: موسم جزوی آبر آلود ہوگیا، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا۔
کراچی میں سمندری ہواؤں نے گرمی کو کنٹرول کرلیا ہے، شہر میں ہلکے کالے بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات نے آج تیز سمندری ہوائیں چلنے کی پشگوئی کی ہے جبکہ مختلف علاقوں میں بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے۔
- Advertisement -
ملک کے دیگر شہروں میں بھی پارہ نیچے آگیا ہے، فیصل آباد، ہزارہ، کوئٹہ ،ژوب ڈویژن سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور،اسلام آباد،ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، گوجرانوالہ ڈویژن میں بارش کا امکان ہے ، رواں ہفتے جنوبی پنجاب، بالائی سندھ، سبی اور مکران ڈویژن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سینتالیس ڈگری سنٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔