اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کراچی: نارتھ ناظم آباد سے ڈائریکٹر لینڈ کےڈی اے نجم الزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: رینجرز نے ٹارگٹڈ کارروائیاں تیز کردیں، نارتھ ناظم آباد سے ڈائریکٹر لینڈ کے ڈی اے نجم الزمان سمیت زمینوں پر قبضے اورچائنہ کٹنگ میں ملوث کئی ملزمان پکڑے گئے۔

کراچی میں چائنہ کٹنگ کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا، ٹارگٹڈ آپریشن میں کئی اہم ملزمان پکڑے گئے، رینجرز نے نارتھ ناظم آباد میں کارروائی کرکے ڈائریکٹر لینڈ کےڈی اے نجم الزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران چار ملزمان کو حراست میں لیا گیا، جن کا تعلق ایم کیوایم سے ہے۔

گرفتار افراد زمینوں پر قبضے، چائنہ کٹنگ اور ٹارگٹ کلرز کی مدد میں ملوث ہیں، ملزمان سے اسلحہ اور واکی ٹاکی سیٹس بھی بر آمد ہوئے ہیں۔

اس سے قبل رینجرز نے آباد کے سابق چئیرمین بابر چغتائی کو ٹارگٹ کلرز کی مالی معاونت کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

اہم ترین

مزید خبریں