کراچی : امن وامان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر جشن آزادی کے موقع پر کراچی سمیت دیگر شہروں کے لئے سیکورٹی کے غیر معمولی اقدامات اختیار کئے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کی جان و مال کی سلامتی کویقینی بنایاجاسکے۔
پولیس کے ترجمان کے مطابق جشن آزادی کے موقع پر شہر میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی ہے، دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔
پولیس کے مطابق ساحل پر بغیر سلینسر موٹر سائیکل چلانے والوں کیخلاف سخت کاروائی کی جائیگی، ساحل پر پابندی کا اطلاق آج شام چار بجے سے ہوگا۔ یوم آزادی کے موقع پر سمندر میں نہانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے ۔
مرکزی شاہراہوں سرکاری عمارتوں اور تفریحی مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائیگی۔