کراچی میں رینجرز کی مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کاروائیوں میں درجن سے زائد مشتبہ افراد زیرحراست جبکہ پولیس نے سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار کرکے اسلحہ، چھینے گئے موبائل فونز، دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔
کراچی میں قیام امن کے لئے سیکیورٹی ادارے سرگرم ہیں، رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کاروائی کے دوران درجن سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
رینجرز ترجمان کے مطابق کاروائیاں قیوم آباد، درویش کالونی، مہران ٹاؤن، رفاع عام سوسائٹی، اولڈ سبزی منڈی، گلشن حدید، چاولہ مارکیٹ اور شاہ ولی اللہ نگر کے علاقوں میں کی گئیں۔
اس کے علاوہ اہم شاہراہوں پر اسنیپ چیکنگ بھی کی گئی، نیو کراچی میں پولیس نے ٹارگٹڈ کاروائی کے دوران ڈکیتیوں اور دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار کیا، جس کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کیا گیا۔