کراچی: پانی کے بحران سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، پانی کے بحران پر ایم کیوایم کا وفد آج وزیرِاعلٰی سندھ سیدقائم علیشاہ سے ملاقات کریگا۔
ملاقات میں ایم کیو ایم کا وفد وزیراعلٰی کو کراچی میں پانی کے شدید بحران کے باعث عوام کی پریشانی سے آگاہ کرے گا اور پانی کی فراہمی کو جلد ازجلد یقینی بنانے کا مطالبہ کرے گا۔
گزشتہ روز پانی کی شدید قلت اور غیر قانونی ہائڈرنٹس مافیا کے خلاف ایم کیو ایم کی عوامی احتجاجی مہم کے تیسرے روز اورنگی ٹاؤن میں احتجاجی دھرنا دیا گیا۔
عوام نےغیر قانونی ہائڈرنٹس مافیا کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرے سے خطاب میں ایم کیو ایم رہنما عبدالحسیب کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے ستر فیصد ریونیو دینے والے شہر کراچی کو تھر بنا دیا ہے، متحدہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اگر پانی فراہم نہ کیا گیا تو پیاسے عوام ایوانوں کا رخ بھی کریں گے۔
اس سے قبل ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے فون پر گفتگو کراچی میں امن وامان کی صورتحال اور پانی کے شدید بحران پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے فون پرگفتگو میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ سانحہ صفورا گوٹھ میں ملوث مذہبی انتہاء پسند دہشتگردوں کی گرفتاری سندھ پولیس کا بڑا کارنامہ ہے۔
پانی کے شدید بحران کے حوالے سے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پانی کےبحران کےباعث کراچی کے شہریوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے، وزیراعلیٰ شہریوں کوپانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
الطاف حسین نے وزیراعلی کو بتایا کہ ایم کیوایم کے رہنماؤں اور منتخب اراکین نےپانی کےبحران کے حل اور اس کی شدت کم کرنے کیلئے متعدد قابل عمل تجاویز تیار کی ہیں، ایم کیو ایم کا وفد تجاویز کے حوالے سے آج سہ پہر وزیراعلی سندھ سے ملاقات کرے گا۔