لاہور: پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض نے ٹی ٹوئنٹی سیزن کے لئے انگش کاؤنٹی سرے کے ساتھ معاہدہ کرلیاہے۔
وہاب ریاض نے آئندہ ماہ دو ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے انگلش کاؤنٹی سرے کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ پاکستانی فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ ویزے میں کچھ مشکلات ہیں، امید ہے وہ جلد حل ہوجائیں گے۔
دورہ بنگلہ دیش کے بعد سری لنکا سے سیریز کھیلنی ہے، جسکے باعث سرے کے ساتھ معاہدہ مختصر رکھا گیا ہے۔
- Advertisement -
وہاب نے کہا کہ انکی پہلی ترجیح پاکستان کی نمائندگی کرنا ہے۔