راولپنڈی: کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کابل میں اپنے افغان ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سرحدی امورپر بات چیت ہوئی اورموجودہ مکینزم کو بہتر بنانے کے متعدد اقدامات زیر غور آئے۔
اس سے قبل کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے بھی افغانستان کا دورہ کیا تھا، ان دوروں کا مقصددونوں ممالک کی افواج کے درمیان باہمی تعاون اوراعتماد کو فروغ دینا ہے۔
دوسری جانب پاک افغان باڈر ایریا میں آج پاک فوج، پولیس اور ایف سی نے مشترکہ گرینڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سو سے زائد مشتبہ افغان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اسحلہ بھی برآمد ہوا۔