منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

کورونا وائرس: ایف بی آئی کا تہلکہ خیز انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کی تحقیقاتی ایجنسی فیڈرل بیورو آف اویسٹی گیشن نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار چین کو قرار دیا ہے۔

ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر وری کا کہنا ہے کہ ان کی ایجنسی نے اندازہ لگایا کہ چین کے شہر ووہان میں ایک لیبارٹری کی طرف سے ہونے والے رساؤ (لیک) کوویڈ 19 وبائی امراض کی ممکنہ وجہ ہے۔

ان کا یہ تبصرے اتوار کے روز وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں محکمہ توانائی نے کہا تھا کہ اس وبائی بیماری کی وجہ چین کی لیبارٹری سے لیک ہونے کا نتیجہ ہے۔

FBI Director Christopher Wray

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق چار دیگر امریکی ایجنسیوں اور ایک قومی انٹلیجنس پینل کا ماننا ہے کہ کوویڈ 19 قدرتی طور پر پھیلا ہے۔

فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کرسٹوفر وری نے کہا کہ ایف بی آئی نے کافی عرصے سے یہ اندازہ لگا رہی تھی کہ وبائی امراض (کوویڈ 19) کی ابتداء ممکنہ طور پر ووہان میں لیب سے ہونے والا واقعہ ہے۔

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے پیر کے روز کہا کہ امریکی حکومت وبائی امراض کے بارے میں کسی حتمی نتیجے اور اتفاق رائے تک نہیں پہنچی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں