اشتہار

کورونا وائرس: سعودیہ پہنچنے والے مسافروں کو نئی پابندی کا سامنا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : چین نے سعودی عرب جانے والے مسافروں کےلیے سعودی حکام نے نئی ہدایات جاری کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام کی جانب سے انٹرنیشنل ایئرپورٹس، بندرگاہوں اور بری سرحدی چیک پوسٹوں کو امیگریشن کے حوالے نئے قوانین سے آگاہ کردیا گیا ہے

نئی ہدایات کے مطابق جو بھی مسافر 14 روز قبل چین میں قیام کرکے سعودی عرب پہنچے گا اسے امیگریشن حکام کو آگاہ کرنا ہوگا۔

- Advertisement -

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اس پابندی سے کوئی بھی مستثنیٰ نہیں ہے، ریاست پہنچنے والے تمام مسافروں کو عمل درآمد کرنا ہوگا۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نئی پابندی کا اطلاق چین میں پھیلنے والے مہلک ترین وائرس کورونا سے بچاؤ کےلیے مقرر کی گئی احتیاطی تدابیر کے تحت کیا گیا ہے۔

سعودی عرب نے ملک میں داخل ہونے والے تمام ہوائی، بحری اور برّی راستوں پر کورونا وائرس کا پتہ لگانے اور متاثرین کے علاج کے لیے سینٹر قائم کردئیے ہیں۔

کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 304 ہوگئی، فلپائن میں بھی 1 شخص ہلاک

چین میں جان لیوا کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 304 ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں