جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

کولمبو ٹیسٹ: سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 315رنزبناکر آؤٹ، پاکستان کی بیٹنگ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو:  کولمبو ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان کی دوسری اننگز جاری ہے۔

پاکستان  کی جانب سے احمد شہزاد اور محمد حفیظ نے دوسری اننگز کا آغاز کیا لیکن پاکستان کو ابتداء میں ہی نقصان اٹھانا پڑا، محمد حفیظ آٹھ رنز بنا کر میتھیوز کی گیند پر سنگاکارا کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے، کھانے کے وقفے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 62 رنز بنائے ہیں۔

احمد شہزاد 39 اور اظہر علی 19 رنز کے وکٹ پر موجود ہیں۔

- Advertisement -

اس سے قبل کولمبو ٹیسٹ میں سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں تین سو پندرہ رنزبناکر آؤٹ ہوگئی، سری لنکا کو پہلی اننگز میں پاکستان پر 177 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔ لیگ اسپنر یاسر شاہ نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے چھ وکٹیں حاصل کیں۔

کولمبو میں جاری ٹیسٹ کا تیسرا روز بارش کے سبب آدھا گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا تو یاسر شاہ نے آخری وکٹ لیتے ہوئے سری لنکن اننگز کا خاتمہ کیا۔ پہلے ٹیسٹ کے ہیرو یاسر شاہ کولمبو ٹیسٹ میں بھی چھاگئے۔

لیگ اسپنر نے اکتالیس اعشاریہ تین اوورز کرائے اور چھ شکار کئے۔ یاسر شاہ نے کولمبو ٹیسٹ میں وقار یونس کا تیز ترین پچاس وکٹیں لینے کا ریکارڈ بھی توڑا۔

سری لنکا نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں ایک سو ستتر رنز کی برتری حاصل کی اور میچ میں پوزیشن مستحکم کرلی، کوشل سلوا اسی اور اینجلو میتھیوز ستتر رنزبناکر نمایاں رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں