اوٹاوا: کینیڈا اور بھارت کے درمیان یورینیم کی فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا ہے، معاہدے کے تحت کینیڈا بھارت کو 3 ہزار میٹرک ٹن یورینیم فراہم کرے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے ری ایکٹرز کو یورینیم کی فراہمی کا معاہدہ کینیڈا کے ساتھ پانچ سال کیلئے ہوا ہے ، اس کی مالیت 35 کروڑ امریکی ڈالر ہے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اس وقت کینیڈا کے دورے پر ہیں اور گزشتہ 42 سال کے دوران کسی بھارتی وزیراعظم کا کینیڈا کا پہلا دورہ ہے، اپنے دورے کے دوران بھارتی وزیرِاعظم نے کینیڈین ہم منصب اسٹیفن ہارپر سے ملاقات کی۔
دونوں وزرائے اعظم کا ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق دونوں ممالک یورینیم سپلائی ڈیل پر رضامند ہوگئے، کینیڈا اگلے5 سال تک بھارتی ری ایکٹرز کیلئے لاکھوں ڈالر مالیت کا یورینیم فراہم کرے گا۔
یاد رہے کہ انڈیا اور کینیڈا میں سول جوہری ڈیل 2013 میں ہوئی تھی لیکن 2سال کے طویل مذاکرات کے بعد اسے عملہ جامہ پہنانے کیلئے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔