تازہ ترین

گال ٹیسٹ: شاہیوں نےسری لنکا کو10وکٹوں سے ہرا دیا

پاکستان نے سری لنکاکو پہلے ٹیسٹ میں دس وکٹوں سے شکست دیدی، سری لنکن ٹیم دوسری اننگ میں دوسوچھ رنزپرڈھیرہوئی، پاکستان کو نوے رنز کاہدف ملا ۔جو پاکستان نے کسی نقصان کے بغیر پورا کرلیا۔

گال ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکاکو دس وکٹوں سے ہرادیا۔ سیریز میں مصباح الحق الیون کو ایک صفر کی برتری مل گئی، پاکستان نے نوے رنز کا آسان ہدف بغیر کسی نقصان کے گیارہ اعشاریہ دو اوورز میں پورا کرلیا، محمد حفیظ چھیالیس اور احمد شہزاد تینتالیس رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ لیگ اسپنر یاسرشاہ کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔

میچ کے آخری دن یاسرشاہ کی تباہ کن بولنگ کے سامنے سری لنکن ٹیم دو سو چھ رنز پرڈھیرہوگئی، پاکستان کوفتح کیلئے اکتالیس اوورز میں نوے رنز کا ہدف ملاہے۔گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان کیخلاف ٹیسٹ کے آخری دن سری لنکا نے نامکمل دوسری اننگ تریسٹھ رنز دو کھلاڑی آئوٹ سے شروع کی۔

یاسر شاہ نے دن کی پہلی ہی گیند پرنائٹ واچ مین دلروان پریرا کو اسٹمپ کرادیا، لیگ اسپنرکی تباہ کن بولنگ کے سامنے میزبان ٹیم چائے کے وقفے سے پہلے ہی آوٹ ہوگئی، یاسرشاہ نے کیریئر بیسٹ بولنگ کرتے ہوئے۔چھہتررنز دیکر سات بیٹسمینوں کو میدان بدر کیا۔

 وکٹ کیپرسرفرازاحمد نے تین اسٹمپ کرکے لیگ اسپنر کابھرپور ساتھ دیا، سری لنکا کے۔ دیموتھ کرونا رتنے اناسی اور دنیش چندی مل اڑتیس رنز بناسکے، وہاب ریاض نے دو اور ذوالفقار بابر نے ایک کھلاڑی کو آوًٹ کیا، سرفرازاحمد نے میچ میں تین کیچ اورتین اسٹمپ کئے۔

Comments

- Advertisement -