گال: پاکستان اورسری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل بارش کی نذر ہوگیا۔
گال میں رات اور پھرصبح کی بارش کی وجہ سے گراؤنڈ میں پانی جمع ہوگیا تھا۔ امپائرزپال رائفل اوررچرڈ النگورتھ نے گراؤنڈ کے معائنے کے بعد پہلے دن کا کھیل منسوخ کردیا اورفیصلہ کیا کہ کل دوسرے دن کا کھیل پندرہ منٹ قبل شروع کیا جائیگا۔
بارش کے سبب دونوں ٹیمیں ہوٹل میں ہی رہیں اور ٹاس بھی نہ ہوسکا۔
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کے بعد پانچ ون ڈے اوردو ٹی ٹوئنٹی بھی کھیلے جائیں گے۔