کراچی : گورنرپنجاب محمد سرور نے سینیٹررضاربانی سے ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر پنجاب محمد سرور آج کل کراچی کے دورے پرہیں اورکراچی میں اُن کا مختلف سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، گورنرپنجاب کی پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضاربانی سے ملاقات ہوئی۔
رضاربانی کے گھر پر ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، رضاربانی نے گورنر پنجاب کو بتایا کہ کل سے پاکستان پیپلزپارٹی کا وفد دوبارہ اسلام آباد میں مختلف سیاسی رہنماوًں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کرے گا تاکہ ملکی سیاسی صورتحال کو کسی بہترنتیجے تک پہنچایا جاسکے۔
ذرائع کے مطابق گورنرپنجاب محمد سرور نے پیپلزپارٹی کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ رضا ربانی سے ملاقات کرکے سیاسی تناؤ کو دور کرنے کی بات کی۔