تازہ ترین

گوگل نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی سے معذرت کرلی

کیلیفورنیا: گوگل نے دنیا کے 10 بڑے مجرموں میں بھارتی  وزیراعظم نریندر مودی کو شامل کردیا تھا اور خبر پھیلنے کے بعد گوگل نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی سے معذرت کرلی ہے۔

گوگل کے سرچ انجن میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دنیا کے 10 بڑے مجرموں میں دوسرے نمبر پر رکھا گیا تھا۔

 اگر گوگل پر دنیا کے 10 بڑے مجرموں کو تلاش کیا جائے تو اس میں اسامہ بن لادن، داؤد ابراہیم، ایمن الظواہری اور دیگر مجرموں کی تصاویر نمایاں ہوں گی جب کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تصویر مجرموں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اسامہ بن لادن کا نمبر نریندر مودی کے بعد آتا ہے۔

جس کے بعد بھارتیوں نے اس حوالے سے ٹوئیٹر پر مہم چلائی تھی۔

بھارتی وزیراعظم کی تصویر دنیا کے 10 بڑے مجرموں کی فہرست میں آنے پر مودی حکومت شدید پریشان تھی اور انھوں نے گوگل سے تصویر ہٹانے کی درخواست بھی کی ہے۔

گوگل نے مودی سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ان نتائج سے گوگل کی رائے ظاہر نہیں ہوتی، کوگل کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف لکھے گئے آرٹیکلز اور عالمی میڈیا میں آنے والی خبروں کے بعد ان کی تصویر دنیا کے 10 بڑے مجرموں میں دوسرے نمبر پر آرہی ہے۔

Comments

- Advertisement -