گوگل کینسر اور دل کے دورے کا پتہ لگانے والی ڈیوائس تیارکرے گا۔
گوگل کے لائف اینڈ سائنسز شعبے کی جانب سے آلے کی تیاری میں نینو ٹیکنالوجی سے مدد لی جا رہی ہے،انتہائی چھوٹے مقناطیسی ذرات کو خون کے ذریعے جسم میں داخل کیا جائے گا اوراسکا جائزہ کلائی پرباندھنے والے گھڑی نما آلے سے لیا جائے گا۔
یہ آلہ جسم میں کینسر،دل کے ممکنہ دورے اور فالج کے حملے اور دوسری بیماریوں کا سراغ لگائے گا۔