ہالی ووڈ میں پروڈیوسرز گِلڈ ایوارڈز سجنے جا رہا ہے، ایوارڈز کے لئے ایکشن، سسپنس، رومانس اور تھرل سے بھرپور دس فلموں کا انتخاب کرلیا گیا۔
ہالی وڈ میں اداکاروں، گلوکاروں کے لئے تو ایوارڈز کے بہاریں سجتی ہی رہتی ہیں لیکن اس مرتبہ سال نو کی ابتدا پروڈیوسرز گیلڈ ایوارڈ زکے زریعے پروڈیوسرز کو خراج تحسین پیش کرکے ہو رہی ہے۔
بہترین پروڈکشن کے لئے معروف فلمیں ٹوو ئیلو ائیر آ سیلو اور اسپیس تھرلر گریویٹی کو بھی نامزد کیا گیا ہے، پروڈیوسرز ایوراڈز کے لئے دس فلموں کا انتخاب کیا گیا ہے، جن میں رومانس بھی شامل ہے اور ایکشن بھی ہے۔
اب یہ تو انیس جنوری کو ہی پتہ چلے گا کہ خلا سے جنگ ایوراڈ کی حق دار بنے گی یا رومانس یا ایکشن میدان مار لے گا کیونکہ ایوراڈ کی تقریب بیولی ہیلز میں انیس جنوری کو رونقیں بکھرے گی، گزشتہ سال پروڈیوسر گیلڈ ایوارڈ آرگو فلم کو ملا تھا۔