دوستی کے خاطر زندگی کو داؤ پر لگانے والے اسمگلر کی زندگی کے گرد گھومتی ہالی ووڈ کی نئی ایکشن سے بھر پور فلم وائلڈ کارڈ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ۔
ہالی ووڈ کے سپر ہٹ ہیرو جیسن اسٹیتھم ایک بار پھر بڑے پردے پر تہلکا مچانےآرہے ہیں، بیسٹ سیلنگ ناول ہیٹ سے ماخوذ فلم کی کہانی بدلے کی آگ میں جلتے لاس ویگاس کے ایک ایسے خطرناک اسمگلر کے گِرد گھومتی ہے جو اپنے دوستوں کی حفاظت کیلئے جان تک داؤ پر لگا دیتا ہے، مار دھاڑ سے بحرپور فلم میں ہالی ووڈ کے بہترین اداکار جلوہ گر ہونگے، ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم تیس جنوری کو ریلیز کی جائیگی۔