جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

یمن میں اتحادی فوج کی کارروائیاں جاری، 136باغی ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

یمن: اتحادی فوج اور حوثی باغیوں کے درمیان لڑائی میں شدت آگئی ہے، اتحادی فوجوں کی شدید بمباری کے بعد عدن میں باغی صدارتی محل چھوڑ کر فرارہوگئے، سعودی عرب کا کہنا ہے کہ یمن میں کارروائی میں اب تک ایک سوچھتیس باغی مارے گئے ہیں۔

یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب سمیت اتحادی افواج کی کارروائیاں جاری ہیں، عدن میں باغیوں اور اتحادیوں میں جھڑپیں شدت اختیارکر گئی ہیں۔

برطانوی خبرایجنسی کے مطابق اتحادی فوجیں عدن شہر میں داخل ہوگئی ہیں تاہم یمنی حکام نے غیرملکی فوجوں کی آمد کی تردید کی ہے۔ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ یمن میں فوج بھیجنے پرغور کررہے ہیں۔

- Advertisement -

یمنی حکام نے بھی اتحادی ممالک سے فوج بھیجنے کی درخواست کی ہے۔

حوثی باغیوں کو ہتھیاروں اور بیرونی امداد کی فراہمی روکنے کے لئے یمن کے گرد سمندری محاصرہ کیا ہوا ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یمن میں دوہفتوں جاری تشدد میں خواتین اوربچوں سمیت پانچ سوانیس افراد ہلاک چکے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں نوے بچے بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب سعودی وزارتِ خارجہ نے باغیوں کے حملے میں ایک سعودی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں