منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پی آئی اے پائلٹس نے نو فلائی زون کی پروا نہ کی اور ہم وطنوں کی جان بچائی، پاکستانی سفیر

اشتہار

حیرت انگیز

یمن : پاکستانی سفیرعرفان یوسف کا کہنا ہےکہ پاکستانی محصورین کی جان بچانے کے لئے پی آئی اے پائلٹس نےنو فلائی زون کی بھی پروا نہ کی اور ہم وطنوں کی جان بچائی۔

یمن میں پاکستانی سفیرعرفان یوسف نے پی آئی اے کے پائلٹس کی ہمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پائلٹس نے نو فلائی زون میں اڑان بھری اور پاکستانی محصورین کی جان بچائی۔

ملک واپسی پر یمن میں تعینات پاکستانی سفیر عرفان یوسف شامی کا کہنا تھا کہ مسلسل کوششوں کے بعد پاکستانی مسافروں کا پہلا قافلہ بخیریت پاکستان پہنچ گیا ہے، جلد ہی باقی پاکستانی بھی ملک واپس آجائیں گے۔

کراچی ائیر پورٹ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے اے آروائی نیوز کی کاوشوں کا بھی شکریہ ادا کیا،جن کی کوششوں اور توجہ سے پاکستانی یمن سے اپنی گھر پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔

سفیر پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ عدن میں حالات بہت خراب ہیں وہاں ابھی بھی ایک سو پچاس پاکستانی موجود ہیں، جن کو باقی پاکستانیوں کے ساتھ واپس لانے کی کوششیں جاری ہیں۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یمن کی جیلوں میں گیارہ پاکستانی قیدی بھی موجود ہیں جن کو لانے کے لئے کوشش کی جارہی ہے۔

سفیر عرفان یوسف شامی کا کہنا تھا کہ وہ پی آئی اے کے حکام سے مل کر یمن میں محصور پاکستانیوں کی بخیر وعافیت وطن واپسی ممکن بنانے کے لیے لائحہ عمل طے کررہے ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں