ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

یومِ دفاع، مزارِ قائد اور مزارِاقبال پر گارڈزکی تبدیلی کی پُروقار تقریب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ملک بھر میں یومِ دفاع ملی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار اورشاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پرُوقار تقاریب ہوئیں، دوسری جانب شہداء کے مزارات پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

کراچی میں یومِ دفاع کے موقع پر مزارِقائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پْروقار تقریب منعقد ہوئی۔ پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار قائد کے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے ہیں، تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل عاصم ظہیر تھے، مزار قائد پر گارڈ کے فرائض پی اے ایف اکیڈمی رسال پور کے چاق و چوبند دستے نے سنبھال لئے ہیں۔

پاک فضائیہ کا دستہ 96 جوانوں پر مشتمل ہیں، جن میں 4 خواتین کیڈٹس بھی شامل ہیں۔ گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل عاصم ظہیر نے مزار قائد پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

- Advertisement -

پاک فضائیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یومِ دفاع کے موقع پر یہ عزم کیا جاتا ہے کہ وطن عزیز کے ساتھ ساتھ پاک فضائیہ کو مزید مضبوط اور با صلاحیت بنانے کے لئے عزم و جذبہ رکھتے ہیں۔ پاک فضائیہ ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے ہر وقت مکمل تیار اور چوکس ہے۔

دوسری جانب لاہور میں مزارِ اقبال  پر بھی گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی، وفاقی دارالحکومت سمیت چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے، دن کا آغاز ملک بھر کی مساجد میں ملکی سلامتی کی دعاوں کے ساتھ ہوا، انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں شہید ہونے والوں کی یادگاروں پر پھول چڑھانے کے علاوہ قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

پشاور میں یومِ دفاع کی تقریب میں رنگا رنگ علاقائی رقص نے چار چاند لگا دئیے، تقریب میں جنگی طیاروں کے شاندار مظاہرہ نے آسمان سبز ہلالی رنگوں سے رنگین کردیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں