ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

پاکستان کے کسی ملک کیخلاف منفی عزائم نہیں، جنرل قمر جاوید باجوہ

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے کسی ملک کیخلاف منفی عزائم نہیں، جنوبی ایشیا سے سرد جنگ کے اثرات کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

یہ بات انہوں نے اپنے دورہ روس کے دوسرے روز روسی کمانڈر سے ملاقات میں کہی، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے روسی فوجی کمانڈر جنرل گرےسیموف سے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ سیکیورٹی تعاون، علاقائی سلامتی و استحکام کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں دیرپا امن کے ہراقدام کی مکمل حمایت کرے گا، افغانستان امن و استحکام سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا، پاکستان جنوبی ایشیا سے سرد جنگ کے اثرات کا خاتمہ چاہتا ہے، ہمارے کسی ملک کیخلاف منفی عزائم نہیں ہیں۔

جنرل قمرجاویدباجوہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی سطح پرتعاون کیلئے مل کر کام کرنے کاخواہش مند ہے، علاقائی تعاون کیلئے خودمختاری کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔

آرمی چیف جنرل باجوہ سے گفتگو  کرتے ہوئے روسی کمانڈر جنرل گرے سیموف نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ روس افغان مفاہمتی عمل اور امن کے لئے پاکستانی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس افغانستان میں قیام  امن کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیاں شاندار ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں