کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروش سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عارف کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی۔
پولیس کا کہنا ہے ملزم عارف کا تعلق گینگ وار سے ہے اور کارروائی کے دوران اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
دوسری جانب قائد آباد پولیس نے اسٹارگراؤند میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران 2 ڈاکوؤں کو گرفتار جبکہ سپرہائی وے پولیس نے فقیرگوٹھ میں کارروائی کے دوران دو منشیات فروش کوگرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان کے نام محم موسیٰ اور غلام محمد ہیں اوران کے قبضے سے سوا کلو سے زائد منشیات برآمد ہوئی ہے۔
ادھر کراچی کےعلاقے جمشید کوارٹر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا اوران کے قبضے سے اسلحہ، چھینےگئے موبائل فونزاور نقدی برآمد کرلی۔
کراچی، رینجرز کی مچھر کالونی میں کارروائی، 2 اغوا کار گرفتار
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے سندھ رینجرز نے شہر قائد کے علاقے مچھر کالونی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 اغوا کاروں کو گرفتار کرکے مغوی کو بازیاب کروا لیا تھا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔