جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی ﷺمذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : جشن عید میلادالنبی ﷺ دنیا بھر کی طرح آج پاکستان میں بھی مذہبی جوش و جذبے سے منا یا جارہا ہے، ملک کی فضا آج ختم النبیین ﷺ کے نام اور درود و سلام سے گونجے گی۔

سرور کائنات ختم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی آمد آمد ہے جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں عاشقانِ رسول نے گھروں اور گلیوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے جبکہ ہر طرف توصیف رسول ﷺ  کو اشعار کی صورت میں بیان کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

جشن عید میلادالنبی ﷺ کے سلسے میں شہر بھر کی مساجد، عمارتوں اور شاہراہوں کو سبز  پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے جبکہ کسول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ملک بھر میں قائم مختلف ایئرپورٹس پر بھی عید میلاد النّبی کی مناسبت سے چراغاں کیا ہے۔

- Advertisement -

عاشقان رسول ﷺ خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کے خوبصورت ماڈلز بنا کر سرور کائنات سے اظہار عقیدت کر رہے ہیں، آپ ﷺ کی ذات گرامی صورت میں اجمل اور سیرت میں اکمل ہے۔

آپ کے حالات و کمالات اور فضائل معجزات کو بیان کرنے کا نام عید میلاد النبی ہے، رسول کریم ﷺ سے محبت کا تقاضا ہے کہ مسلمان متحد ہو کر امن و آشتی کا درس دیں، آپ ﷺ نے امن و محبت، بھائی چارگی اور احترام انسانیت کا درس دیا اور یہ پیغام رہتی دنیا تک قائم رہے گا اور عصر حاضر میں نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنا راہ نجات ہے۔

سندھ میں 12 ربیع الاول سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری

واضح رہے کہ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے  12 ربیع الاول کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت محفل میلاد، کانفرنس سے میں  وینٹی لیشن کا انتظام کیا جائے، محفل میلاد کے وقت سماجی فاصلے کو ملحوظ خاطر رکھا جائے اور محفل میلاد کےشرکا میں کم ازکم 6 فٹ کا فاصلہ رکھا جائے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں