کراچی : ایم اے جناح روڈ پر لڑکے نے لڑکی کو گولی مار کر خود کشی کرلی، فائرنگ کا واقعہ کیسے پیش آیا؟ پولیس نے محرکات جاننے کے لئے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جہاں لڑکے نے خاتون پر فائرنگ کرکے خود کو بھی گولی مار لی ، ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پولیس اور رینجرز کی نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کیسے پیش آیا تفتیش کی جارہی ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق لڑکے نے لڑکی کو گولی مارکر خود کشی کی، خاتون کو قریب سے3گولیاں ماری گئیں، لڑکی مرنےسےقبل فون پرکسی کوکچھ بتاتی رہی۔
بعد ازاں اے آر وائی نیوز نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی سفیدگاڑی کی طرف جارہی تھی کہ اسی دوران شاہ زیب رکشے سے اتر کر چلتا ہوا آیا اور لڑکی کوگولیاں مار دیں ، لڑکی کو گولیاں مارنے کے بعد لڑکا کچھ لمحےکھڑارہا ، کچھ لمحوں بعد لڑکے نے کنپٹی پر پستول رکھ کر گولی چلادی۔
یاد رہے گذشتہ ماہ کراچی کے علاقے گارڈن میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا ، جس میں ٹک ٹاکر مسکان کو تین ساتھیوں سمیت قتل کردیا گیا تھا، پولیس تحقیقات میں انکشاف ہوا تھا کہ قتل ہونے والے مقتولین میں سے تین خود بھی جرائم پیشہ نکلے تھے جبکہ مقتولہ مسکان کا تعلق بھی مبینہ طور پر منشیات فروشوں سےنکلا تھا۔
پولیس حکام نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ ٹک ٹاکر مسکان کی دوستی قتل کی وجہ ہوسکتی ہے، کیونکہ رحمان نامی نوجوان مسکان کو عامر سے دوستی رکھنے پر منع کرتا تھا اور اس بات کا اظہار کئی بار رحمان نے مسکان سے کیا تھا۔
فائرنگ کے واقعے سے قبل تمام دوست ایک ساتھ کھانا کھانے کے لئے نکلے، راستے میں انہوں نے “ٹک ٹاک ” بھی بنائی، بعد ازاں انکل سریا اسپتال کے قریب ان کی گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنادیا گیا۔