ہفتہ, فروری 22, 2025
اشتہار

محسن بیگ کی گرفتاری پر مریم نواز کا سخت ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے محسن بیگ کی گرفتاری پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کوئی آسمان سے اتری مخلوق نہیں ہیں جس کی شان میں گستاخی پرشہریوں کےگھر پردھاوا،سلاخوں کے پیچھے پھینکا جائے گا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ آپ کی اہلیہ کا جو احترام ہے وہی میری آئی سی یومیں بیہوش والدہ کا ہونا چاہیے تھا وہی احترام مخالفین کی بہنوں اور بیٹیوں کا بھی ہونا چاہیے تھا مگراس وقت آپ خوداس گندےکھیل میں شامل تھے اس وقت آپ اپنےجاہل وزرا کاحوصلہ بڑھاتے تھے۔

مریم نواز نے لکھا کہ جب اقتدار ہاتھ سے نکلنے لگے تو آپ جیسوں کا خوف اسی طرح سامنےآتا ہے آپ کی حرکتیں دیکھ کرمشرف کےآخری ایام یاد آجاتے ہیں عمران خان صاحب!وقت کا پہیہ گھوم چکا ہے۔

مراد سعید سے متعلق غیراخلاقی زبان، محسن بیگ کیخلاف ایف آئی اے میں بھی مقدمہ درج

ان کا کہناتھا کہ آپ جتنی بھی ریاستی طاقت استعمال کرلیں خود کو نہیں بچاسکتے آپ کےجرائم کی فہرست میں اپنے مخالفین سے انتقام لینا ہی نہیں، ایف آئی اے، ریاستی اداروں کوذاتی مفادکیلئےاستعمال کرنابھی شامل ہے حساب تو دینا ہو گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں