تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مراد سعید سے متعلق غیراخلاقی زبان، محسن بیگ کیخلاف ایف آئی اے میں بھی مقدمہ درج

اسلام آباد: نجی پروگرام میں مراد سعید کیخلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر محسن بیگ کیخلاف ایف آئی اے میں بھی مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محسن بیگ کیخلاف ایف آئی اے میں بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ، ایف آئی اے میں مقدمہ وفاقی وزیر مراد سعید کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ایف آئی اے میں کہا گیا کہ محسن بیگ کیخلاف سائبرکرائم ونگ لاہورمیں مقدمہ درج کیاگیا، محسن بیگ نے نجی پروگرام میں مراد سعید کیخلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کی۔

مقدمے کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں بے بنیادکہانی ،توہین آمیز ریمارکس دیئے گئے اور توہین آمیزریمارکس سےمتعلق پروگرام کوسوشل میڈیا پربھی شیئر کیاگیا۔

ایف آئی آر میں کہنا تھا کہ پروگرام شیئر کرکے عوام میں مراد سعیدکی ساکھ خراب کرنےکی کوشش کی گئی تاہم درج ایف آئی آر میں پیکا اور دیگر سائبر کرائم ایکٹس شامل کئے گئے۔

اس سے قبل پولیس نے محسن بیگ کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کرلیا تھا، درج مقدمے میں دہشت گردی ودیگرسنگین دفعات شامل کی گئی تھی۔

مقدمے میں اقدام قتل ، حبس بےجاسمیت سمیت دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ7بھی لگائی گئی۔

یاد رہے ٹی وی شومیں وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیرکے خلاف غیراخلاقی بات چیت پر حکومت نے ایف آئی اے میں شکایت درج کرائی۔

ایف آئی اے کی ٹیم محسن بیگ کی گرفتاری کے لئے پہنچی تو ایک گھنٹےتک مزاحمت کی گئی ، پستول کابٹ مارکرپولیس اہلکار کو زخمی کردیا اور ہوائی فائرنگ بھی کی جبکہ حراست میں لینےکےدوران محسن بیگ نے پولیس اہلکاروں پر پستول تان لیا۔

Comments

- Advertisement -