پاکستان کی معروف اداکارہ مایا علی کی مغلیہ دور کے انداز میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو ایند شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستان کی معروف اداکارہ مایا علی نے تصاویر شیئر کی ہے، ان کی اداؤں نے مغلیہ دور کی یاد تازہ کردی۔
مایا علی کا یہ شوٹ ایک فنکارانہ اظہار ہے جس کا تاریخ سے تعلق ہے، اور ایک جدید تاریخ کا عکس بھی موجود ہے جس میں لازوال خوبصورتی ہے۔
انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصویر شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
مایا علی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ مایا علی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پہلی سی محبت‘ میں (رخشی) اور شہریار منور نے (اسلم) کا کردار نبھایا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں شبیر جان، حسن شہریار یاسین، نوشین شاہ، صبا فیصل ودیگر شامل تھے۔