اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

سادہ اکثریت سے حکومت بنانے جا رہے ہیں، رانا ثنا اللہ

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں 120 سے 125 نشستوں پر کامیاب ہو کر سادہ اکثریت سے حکومت بنائیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگلے ہفتے سے پارلیمانی بورڈز کی میٹنگز کا آغاز کیا جائے گا، ہم نے بھرپور انداز سے الیکشن مہم چلانے کے فیصلے کیے ہیں، شیڈول جاری ہوتے ہی مہم شروع کر دیں گے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنجاب میں 120 سے 125 سیٹوں پر کامیابی حاصل کریں گے اور سادہ اکثریت سے حکومت بنانے جا رہے ہیں، یہ ملک کی ضرورت بھی ہے ایک ایسی قیادت سامنے آئے جو ملک کو بحران سے نکال سکے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اندازوں پر بات نہیں کر رہے ہم نے پہلے بھی کر کے دکھایا ہے، 1998 میں پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، ایٹمی قوت ہونے سے انڈیا کو ہمت نہیں ہوئی کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترقی کا سفر جاری رہتا تو پاکستان جی 20 کا ممبر ہوتا لیکن 2018 میں پاکستان کے خلاف سازش کی گئی، فتنے کو ملک پر مسلط کرنے کیلیے نواز شریف کی حکومت کو ختم کیا گیا، ان سازشوں اور جھوٹے مقدمات کا جرات کے ساتھ مقابلہ کیا، ہم نے وہ نہیں کیا جو آج کل سیاست میں ہو رہا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 2013 میں آنے والی حکومت میں پاکستان نے دہشتگردی اور لوڈ شیڈنگ سے جان چھڑائی، اس وقت پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگیا تھا، ہم نے نواز شریف کی قیادت میں ملک کو بحران نکالنے کا عزم کیا، پاکستان اسی جگہ پر لے کر جائیں گے کہاں 2018 میں تھا۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے ملک کو بحران سے نکالنے کا عزم کیا ہے، سازش نہ کی جاتی تو ملک آج ترقی کے منازل طے کر رہا ہوتا، تنقید بھی ایک دائرے میں ہونی چاہیے، پاکستان کے عوام نواز شریف پر اعتماد کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں