اسپنر ابرار احمد انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں آج اپنا ڈیبیو میچ کھیل رہے ہیں جہاں انہوں نے اب تک انگلینڈ کی آدھی ٹیم کو پویلین بھیج دیا ہے۔
انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو کرنے والے اسپنر ابرار احمد کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے ٹیسٹ کیپ دی۔
ابرار احمد کی گھومتی گیندوں نے انگلش ٹیم کوگھما دیا، انہوں نے ٹیسٹ ڈیبیو میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
View this post on Instagram
اسپنر ابرار احمد نے ملتان میں جاری میچ میں لنچ سے پہلے انگلینڈ کی آدھی ٹیم کو پویلین بھیج دیا ہے جس کے بعد ٹیسٹ ڈیبیو پر پانچ وکٹیں لینے والے 13 ویں بولر اسپنر بن گئے ہیں۔
اس کے علاوہ ابرار احمد ڈیبیو ٹیسٹ کے پہلے دن 5 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی اسپنر بن گئے ہیں، اور کھانے کے وقفے سے پہلے 5 وکٹیں لینے والے بھی پہلے بولر ابرار احمد ہی ہیں۔
First morning as a Test debutant 🌟
Abrar Ahmed becomes the 13th Pakistan bowler to take a five-wicket haul on Test debut 💫#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/OE1qqtkPsN
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 9, 2022
ڈیبیو کیپ حاصل کرنے کے بعد ابرار احمد کا کہنا تھا آج کا دن میرے لیے بہت ہی خاص دن ہے، اسی دن کے لیے میں نے محنت کی تھی، خوشی کا اظہار لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا، تمام چاہنے والوں سے درخواست ہے کہ پاکستانی ٹیم کے لیے اور میرے لیے دعا کریں۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1601116072652201984?s=20&t=3OhHDUHCMhhaDam_xgU6FA