سینئر اداکارہ فریال گوہر نے شوبز انڈسٹری میں آنے کی وجہ بیان کردی۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شان سحور‘ میں اداکارہ فریال گوہر اور بشریٰ انصاری نے شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔
ندا یاسر نے پوچھا کہ ’آپ سے اکثر لوگ سوال کرتے ہوں گے اتنی پڑی لکھی ہوکر اداکاری میں کیوں آگئیں اس وقت تو اتنے پیسے بھی نہیں ملتے تھے؟
فریال گوہر نے کہا کہ میں پہلی بار مدیحہ کا ہاتھ بن کر انڈسٹری میں آئی تھی، پی ٹی وی کے ڈرامے میں مدیحہ کی جگہ میرا ہاتھ فیچر ہوا تھا، مدیحہ کی ہاتھ کی میرا ہاتھ شوٹ کیا تھا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’اس ڈرامے سے متعلق کچھ یاد بھی نہیں کیونکہ اس میں نہ میرے مکالمے تھے اور نہ مجھے کوئی فرق پڑتا تھا صرف ہاتھ ہی تھا۔‘
اداکارہ نے کہا کہ مدیحہ جب 1970 میں کام کررہی تھیں اس وقت اچھی فیملی کی لڑکیاں انڈسٹری میں نہیں آتی تھیں، ہم بہت پیچھے ہیں لیکن اب اچھے پڑھے لکھے لڑکے لڑکیاں انڈسٹری میں آرہے ہیں۔
فریال گوہر نے بتایا کہ ’میں انڈسٹری کا حصہ اس طرح سے نہیں بنی آپ ابھی بھی مانیں کہ لڑکیوں کو سمجھا جاتا ہے کہ آزاد ہیں رات کو شوٹنگ کرسکتی ہیں۔‘