پیر, جون 17, 2024
اشتہار

عیدالاضحیٰ سے قبل ملک میں کانگو وائرس کا پھیلاؤ، ایک اور مریض جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

عیدالاضحیٰ کی آمد میں ابھی لگ بھگ ایک ماہ باقی ہے تاہم اس سے قبل ہی ملک میں کانگو وائرس کا پھیلاؤ تیز ہوگیا ہے اور مزید ایک اور مریض دم توڑ گیا۔

قومی ادارہ صحت کے ذرائع کے مطابق کانگو وائرس کا ایک کیس 14 مئی کو چارسدہ کے علاقے پڑانگ سے رپورٹ ہوا تھا جو 19 مئی کو پشاور میں انتقال کر گیا۔

مذکورہ مریض نے ابتدائی علاج معالجہ مقامی ڈاکٹر سے کرایا تھا جس کے بعد اس کو 17 مئی کو خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاور منتقل کیا گیا تھا جہاں دوران علاج اس کو اندرونی بلیڈنگ اور جسم پر ریشز ظاہر ہوئیں۔

- Advertisement -

دوران علاج مذکورہ مریض کا ہیموگلوبن کی سطح، پلیٹ لیٹس انتہائی سطح تک گر گئے تھے اور اس کو 8 بوتل پلیٹ لیٹس، دو یونٹس ریڈ سیلز لگائے گئے تھے۔

پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب پشاور نے مریض میں کانگو کی تصدیق کی تھی اور صوبائی محکمہ صحت کو کانگو کیس کی اطلاع 19 مئی کو دی گئی۔ مریض کی حالت بگڑنے پر اسے وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔

قومی ادارہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ کانگو کے مریض کو تیز بخار، جسم درد، قے کی شکایات تھیں اور وہ جانوروں کی خریداری کیلیے پنجاب جاتا تھا۔ وائرس کی علامات ظاہر ہونے سے سات روز قبل وہ جانور کی خریداری کے لیے لاہور گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت کی ہدایت پر کانگو کیس کی کونٹیکٹ ٹریسنگ کی گئی اور متوفی مریض کے اہلخانہ، اسپتال عملے، قریبی افراد کی مانیٹرنگ کی گئی تاہم کسی اور میں کانگو کی تصدیق نہیں ہوئی۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں