پیر, جون 17, 2024
اشتہار

مودی مجھے توڑنے کیلیے میرے بوڑھے والدین کو ہراساں کر رہے ہیں، اروند کیجریوال

اشتہار

حیرت انگیز

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعظم مودی نے تمام حدیں پار کرتے ہوئے میرے بوڑھے والدین کو ٹارگیٹ کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریس کانفرنس میں وزیراعلیٰ دہلی نے کہا کہ مودی سرکار نے پہلے میرے ایم ایل اے،  پھر میرے وزیر اور آخر میں مجھے گرفتار کیا لیکن میں نہیں ٹوٹا تو اب وزیراعظم مودی اتنی گھٹیا حرکت پر اتر آئے ہیں کہ مجھے جھکانے کے لیے میرے بوڑھے والدین کو ٹارگیٹ کر رہے ہیں۔

انہوں نے وزیراعظم مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے تمام حدیں پار کر لی ہیں اور میرے بیمار بوڑھے ماں باپ کو ٹارگیٹ کرتے ہوئے انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ دہلی پولیس 13 مئی کو وزیراعلیٰ کی ہرائشگاہ پر عآپ کی راجیہ سبھا رکن سواتی مالیوال پر مبینہ حملے کے سلسلے میں کیجریوال کے والدین سے پوچھ گچھ کرنے کے لیے گئی تھی جس کو وزیراعلیٰ دہلی نے شرمناک عمل قرار دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں